خاران اسکول استاد اسماعیل ملک لاپتہ، تربت–جوسک پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے دو افراد جان بحق۔

خاران بلیدہ زامران سے تعلق رکھنے والے اسکول استاد خاران سےلاپتہ ہوگئے ۔تفصیالات کے مطابق بلیدہ زامران سے تعلق رکھنے والے اسکول کے استاد اسماعیل ملک ولد ملک محمد آج خاران ست گاڑی سمیت لاپتہ ہوگئے ہیں۔واقعے کے بعد اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ اسماعیل ملک کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

اہلِ خانہ نے متعلقہ حکام سے فوری بازیابی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تربت جوسک کے مقام ایم ایٹ شاہراہ پر پاکستانی فورسز نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو گاڑی میں سوار افراد موقع پر جان بحق ہو گئے۔