
حب چوکی پاکستانی فورسز نے بی وائی سی کارکن ماہ زیب بلوچ کے والد کو لاپتہ کردیا
حب چوکی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکن ماہ زیب بلوچ کے والد شفیق زہری کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ۔
وہ جبری لاپتہ بلوچ راشد حسین بلوچ کے بڑے بھائی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کارکن ماہ زیب بلوچ کے والد ہیں جنھیں آج دوپہر کو حب چوکی میں سوک سینٹر سے اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ اپنے کام پر وہاں موجود تھے۔






































































































































































































































































































































































