
جرمنی کے شہر ڈزلڈورف میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سے سیمنار- ایف بی ایم
فرینکفرٹ انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سے گزشتہ روز جرمنی کے شہر ڈزلڈروف میں فری بلوچستان موومنٹ جرمن برانچ کی طرف سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس سمینار میں ایرانی مقبوضہ احواز کے وفد نے بھی شرکت کی یاد رہے کہ ایران و پاکستان اپنے زیر قبضہ علاقوں میں سے سیاسی و سماجی کارکنان کو اغوا کرکے انہیں غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور سیاسی کارکنان کو دسیوں سال عقوبت خانوں میں پابند سلاسل رکھا جاتا ہے تاکہ انکی سیاسی وابستگی کو بدلنے کے لیے ان پر دباؤ بڑھایا جاسکے۔
سیمنار سے مقررین ایرانی و پاکستانی زیرقبضہ علاقوں میں ہونے والے انسانی حقوق کی پامالیوں پر باتیں کی۔






































































































































































































































































































































































