
جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6046ویں روز میں داخل-
کوئٹہ — بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کو تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6046 دن مکمل ہوگئے۔
مظاہرین نے لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کا مطالبہ دہرایا۔






































































































































































































































































































































































