
جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6007 ویں روز بھی کوئٹہ میں جاری
بلوچستان: جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے مطالبے کے لیے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6007 ویں روز بھی جاری رہا۔
کیمپ کی قیادت تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کر رہے ہیں۔درجنوں لاپتہ افراد کے لواحقین نے کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے حکومت سے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔
وی بی ایم پی کے مطابق ہزاروں خاندان اپنے لاپتہ افراد کی تلاش میں برسوں سے دربدر ہیں، لیکن تاحال پیش رفت نہ ہونے کے باعث ان کی تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کے حل تک احتجاج جاری رہے گا۔




































































































































































































































































































































































































