20251108 173143

جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5993 ویں روز بھی جاری

بلوچستان: جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے آج بروز ہفتہ 5993 ویں روز بھی جاری رہا۔

احتجاجی کیمپ کی قیادت تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد نے کی۔

تنظیم کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اور جن پر الزامات ہیں انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔