20251022 191315

جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5976 ویں روز بھی جاری

بلوچستان: جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5976 ویں روز بھی جاری رہا۔

کیمپ میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے احتجاج جاری رکھتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کر کے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔