
تربت نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔
تربت: ناصر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جلال ولد محمد، ساکن ناصر آباد، سروس اسٹیشن پر گاڑی کی صفائی میں مصروف تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نقاب پوش افراد نے اسے نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق جلال زمیاد گاڑی کا ڈرائیور تھا اور اس کے خاندان کو پہلے بھی سنگین صورتحال کا سامنا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول کے دو بھائی ماضی میں پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیے تھے جن میں سے ایک تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔









































































































































































































































































































































































