تربت نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک۔

تربت: خیر آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک۔

ذرائع کے مطابق فہد ولد عبدالصمد اپنی پرچون کی دکان میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں فہد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔