تربت سے جبری لاپتہ شخص میر دوست کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، لواحقین میں غم و غصہ

کیچ: گزشتہ روز تربت گنہ سے جبری لاپتہ شخص میر دوست ولد عبید اللہ کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لواحقین کے مطابق میر دوست کو 13 فروری 2025 کو پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے ان کے گھر کونشقلات سے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

لاش 10 نومبر کو گنہ کے علاقے میں ملی، جس پر شدید تشدد اور گولیوں کے نشانات پائے گئے۔واقعے پر لواحقین اور مقامی آبادی نے گہری تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔