تربت اور خاران، پاکستانی فورسز نے 5 افراد حراست بعد لاپتہ کیا-

تربت: 15 جنوری کو ہسپتال کے سامنے دن دہاڑے پاکستانی فورسز اور نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

لاپتہ نوجوان کی شناخت مہران بلوچ ولد بیگ محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو بل نگور کا رہائشی اور نرسنگ کا طالب علم ہے۔

خاران شہر میں پاکستانی فورسز کی جانب سے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن اور محاصرے کی اطلاعات ہیں۔ ڈیری فارم محلہ بلوچ آباد میں چھاپے کے دوران اویس احمد قمبرانی ولد محبوب قمبرانی کو گاڑی سمیت حراست میں لے جایا گیا، تاہم اہلِ خانہ کو تاحال گرفتاری یا منتقلی سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔

مزید برآں، خاران شہر اور گرد و نواح میں جاری آپریشنز کے دوران مخفر عابد سیاپاد، منیب سیاپاد اور احمد سیاپاد نامی تین نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی اطلاعات ہیں۔