
بھارت گوا کے نائٹ کلب میں آگ، 23 افراد ہلاک.
بھارت کی ریاست گوا کے ضلع ارپورہ میں ایک نائٹ کلب میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں عملہ اور سیاح شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔گوا کے وزیراعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگ سے بچاؤ اور عمارت کے حفاظتی قوانین کی مکمل جانچ کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔






































































































































































































































































































































































