FB IMG 1763182005586

بولان بارودی مواد کے دھماکے میں دو بچوں اور ایک نو عمر لڑکی جاں بحق

بولان کی تحصیل سنی میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا، جہاں عبدالحئی جتوئی نامی شخص کے گھر میں نامعلوم افراد کی جانب سے دو روز قبل بچھایا گیا بارودی مواد اچانک پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت ایک نو عمر لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ندیم احمد، سونا خان اور بی بی بختاور شامل ہیں جن کی عمریں تقریباً 13 سے 14 سال بتائی جاتی ہیں۔

دھماکے میں مزید تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کی تصدیق قائم مقام ایس پی کچھی جان محمد کھوسہ نے کی ہے۔