
بولان این 65 شاہراہ پر مسافر کوچ کی ٹکر، دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
بولان کے علاقے مچھ میں این 65 شاہراہ پر گیتانی پل کے مقام پر مسافر کوچ کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد لاشوں کو سول اسپتال مچھ منتقل کردیا گیا۔
پولیس بولان اور ایم ایس مچھ سول ہسپتال کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت سمیع اللہ اور امتیاز کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔






































































































































































































































































































































































