
بلیدہ کے ندی سے مسخ شدہ لاش برآمد
تربت: بلیدہ سلوئی کور ندی سے ایک انتہائی خستہ حال لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو نکال کر شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے تھانہ بلیدہ منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق، لاش بظاہر کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے اور اس کی حالت شدید مسخ شدہ ہے، جس کی وجہ سے فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔
پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ لاش کی شناخت کے لیے تمام متعلقہ کارروائیاں جاری ہیں۔






































































































































































































































































































































































