IMG 20251109 143720 855

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کی جانب سے یومِ شہداء پر تنظیمی ساتھیوں کو خراجِ عقیدت13

نومبر یومِ شہداء کے موقع پر بلوچ نیشنلسٹ آرمی #BNA نے اپنے تنظیمی ساتھیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تنظیم نے اپنے آفیشل میڈیا پلیٹ فارم چمروک پر ایک تصویری پوسٹر جاری کرتے ہوئے شہداء کو یاد کیا۔

بی این اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ”ہم اپنے بہادر بلوچ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے آزادی، قومی وقار اور سرزمینِ بلوچستان کے دفاع کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں وہ مشعل ہیں جو ہماری قومی جدوجہدِ آزادی کو روشنی بخشتی ہیں۔

“یومِ شہداء کے موقع پر بلوچ نیشنلسٹ حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔