
بلوچ طالبہ ماہ جبین کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا کے بعد جبری گمشدگی کو 200 دن مکمل
بلوچ طالبہ ماہ جبین کو پاکستانی فورسز نے اغوا کرنے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا، جن کی گمشدگی کو آج 200 دن مکمل ہو چکے ہیں، تاہم تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
اہلِ خانہ شدید کرب اور بے چینی کا شکار ہیں جبکہ انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔آئیں ہم سب مل کر بلوچ طالبہ کی باحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کریں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف یکجہتی کا اظہار کریں۔




































































































































































































































































































































































































