IMG 20251107 131321 835

بلوچستان 11 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ بند۔

بلوچستان کے 11 اضلاع کوئٹہ، مستونگ، خضدار، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، ژوب، لورالائی، ہرنائی اور زیارت میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے باعث احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

انٹرنیٹ سروس 7 نومبر کی رات 9 بجے تک بند رہے گی جبکہ سیکیورٹی گشت اور نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔