
بلوچستان کے سرکاری ملازمین کا 29 دسمبر سے بلوچستان بھر میں دفاتر کی تالہ بندی کا اعلان
کوئٹہ: بلوچستان کے سرکاری ملازمین نے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر 29 دسمبر سے بلوچستان بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں تالہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 30 فیصد ڈسپیئرٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA) کی منظوری کے باوجود بلوچستان حکومت تاحال یہ الاؤنس دینے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث سرکاری ملازمین شدید اضطراب کا شکار ہیں اور احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں۔






































































































































































































































































































































































