
بلوچستان جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5994ویں روز بھی جاری
بلوچستان: جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا قائم پرامن احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5994ویں روز بھی جاری ہے۔
تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں جاری اس احتجاج میں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
سینئر صحافی ٹکری سیف اللہ سرپرہ نے کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔






































































































































































































































































































































































