
بلوچستان جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5981ویں روز بھی جاری
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5981 ویں روز بھی جاری ہے۔
کیمپ میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے شرکت کر کے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے عالمی انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے مسئلے پر فوری نوٹس لیں۔








































































































































































































































































































































































































