IMG 20251219 182637 145

بسیمہ دو نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

بسیمہ: دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں لاشیں گزشتہ رات سے بسیمہ کے مقامی اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ قتل کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔