IMG 20260130 095627 576
  • January 30, 2026
  • Hakeem Baloch
  • 0

سندھ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پانچ افراد جبری لاپتہ

سندھ نواب شاہ کے علاقے خیرپور میں پاکستانی فورسز گھر پر دھاوا بولتے ہوئے پانچ افراد کو تحویل میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد مذکورہ افراد منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والوں کی شناخت نور محمد ولد جمعہ خان، نور محمد کے بیٹے غلام محمد اور ظفر ولد حضور بخش کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی ہے۔

واقعہ کے خلاف جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے افراد کے اہل خانہ نے خیرپور انتظامیہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور لاپتہ پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔