کے پی میں بارش و برفباری کے دوران مختلف حادثات، 7 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش اور برفباری کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں 7 بچوں سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ اور مکانوں کی چھتیں گرنے کے واقعات کے باعث ہوئیں۔

شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے اور متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔