اقوام متحدہ کی لرزہ خیز رپورٹ

ویئن ایجنسیاں 2024 _میں ہر 10 منٹ میں دنیا کی کسی ایک عورت کو اس کے قریبی رشتہ دار نے قتل کر دیا_ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال دنیا بھر میں 50,000 خواتین اور لڑکیاں اپنے شوہر، بوائے فرینڈ یا خاندان کے افراد (باپ، بھائی، چچا، ماں) کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔

یعنی ہر روز 137 اور ہر 10 منٹ میں ایک خاتون اپنے گھر ہی میں قتل ہوئی۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ دنیا میں قتل ہونے والی تمام خواتین میں سے 60 فیصد کو قریبی رشتہ داروں نے مارا، جبکہ مردوں میں یہ شرح صرف 11 فیصد ہے۔

اقوام متحدہ نے اسے “خاندانی تشدد کی وباء” قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف قتل (فیمی سائیڈ) روکنے میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔