
تائی پو آگ حادثہ—المناک سانحہ، درجنوں ہلاک، سیکڑوں لاپتہ
ہانگ کانگ — تائی پو کے وانگ فوک کورٹ رہائشی کمپلیکس میں بدھ دوپہر 1:50 پر اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں شہری آبادی میں خوف و حراس پھیل گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 36 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 279 لاپتہ ہیں، جبکہ 29 زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔آگ کے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ عمارتوں کے بیرونی حصوں پر لگا ہوا بانس کا اسکیفولڈنگ اور سبز جال تھا جس نے شعلوں کو پوری عمارت میں تیزی سے پھیلنے میں مدد دی۔
فائر سروسز کے مطابق شدید گرمی اور گھنے دھوئیں کے باعث اوپری منزلوں تک رسائی تاحال ممکن نہیں۔چیف ایگزیکٹو جان لی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ہنگامی ٹاسک فورس قائم کر دی ہے۔
پولیس نے آتشزدگی میں ممکنہ طور پر ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
شہر بھر میں امدادی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں جبکہ ہزاروں مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔






















































































































































































