خاران بشیر احمد کبدانی، لیویز اہلکار، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری لاپتہ

خاران: مقامی لیویز فورس کے ایک اہلکار، بشیر احمد کبدانی ولد حاجی محمد حسین کبدانی، کو پاکستانی انٹیلیجنس اداروں اور CTD کے اہلکاروں نے گرفتار کرنے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، 19 اکتوبر کی رات تقریباً 11 بجے، چھ نقاب پوش اہلکار تین گاڑیوں میں سوار ہو کر بشیر احمد کے گھر پر چھاپہ مارا، انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اہلِ خانہ کے بقول، یہ نقاب پوش افراد CTD سے تعلق رکھتے تھے۔

خاندان کے مطابق، پانچ دن گزر جانے کے باوجود بشیر احمد کی کوئی اطلاع یا رابطہ موصول نہیں ہوا، اور انہیں خدشہ ہے کہ بشیر احمد کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے۔

خاندان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں، انہوں نے ڈپٹی کمشنر (DC) خاران، ضلعی پولیس افسر (DPO)، رخشان کے انسپکٹر جنرل اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بشیر احمد کبدانی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں