افغانستان پاکستان کی جانب سے فضائی حملے میں کرکٹ کھلاڑیوں سمیت متعدد افراد شھید

افغانستان کے صوبے پکتیکا کے ارگون اور برمل اضلاع میں پاکستانی فضائی حملوں کے نتیجے میں آٹھ کرکٹ کھلاڑی سمیت متعدد افراد شھید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، فضائی کارروائیوں میں ارگون اور برمل اضلاع کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شھید زخمی ہوئے۔ شھید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

فضائی حملوں کے نتیجے میں آٹھ کرکٹ کھلاڑی بھی شھید ہوئے ہیں۔ افغان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے کہ کھلاڑی صوبائی مرکز سے اپنے ضلع واپس جا رہے تھے کہ اس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق یہ حملے زیادہ تر رہائشی علاقوں پر ہوئے، تاہم جانی نقصان کے بارے میں مکمل مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب دوحہ میں جاری مذاکرات کے دوران عارضی جنگ بندی میں توسیع کی گئی تھی، جس کے باوجود سرحدی علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔