
چمن شہر اور مضافات میں شدید جھڑپیں، بھاری ہتھیاروں کا استعمال۔
چمن: گزشتہ رات بھر چمن شہر کے مضافات اور اطراف کے علاقوں میں شدید جھڑپوں کے بعد اب لڑائی شہری علاقوں تک پھیل گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق چمن بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کی فورسز کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔
شہر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا ہے، جبکہ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔






















































































































































































