
بیان – جیئے سندھ فریڈم مومینٹ (JSFM)

حیدرآباد میں سندھو دریا پر 6 کینالز کی تعمیر کے خلاف وکلاء کی احتجاجی ریلی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی شمولیت کے بعد رینجرز اور پولیس کی جانب سے سیاسی کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپے، توڑ پھوڑ، اور اہلِ خانہ کو سنگین دھمکیاں دینا ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

کارکنان عبدالمجید راجپوت، یاسر راجپوت، اقبال آرائیں، امتیاز علی، آصف خان، سلیم میمن، جمال احمد اور دیگر محبِ وطن کارکنان کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں ہراساں کرنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سندھ وطن کی بقا کی جنگ سندھ کے مستقل باشندے—خواہ وہ سندھی بولنے والے ہوں یا اردو بولنے والے—مل کر لڑیں گے۔ ہماری جدوجہد پرامن ہے، مگر ظلم کے سامنے جھکنے والی نہیں۔
ریاستی جبر ہمیں ہمارے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ ہم ہر سطح پر اپنے کارکنان کے تحفظ، اور سندھ کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
سھیل ابڑو
چیئرمین
جیئے سندھ فریڈم مومینٹ (JSFM)













































































































































































































