
بریکنگ نیوز افغان فورسز نے اسپن بولدک گیٹ پر قبضہ کر لیا
افغانستان:قندہار افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے ایک بڑے فوجی آپریشن کے دوران قندہار کے اسپن بولدک گیٹ پر پاکستانی فورسز سے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن آج صبح 3 بجے شروع ہوا، جس میں دونوں جانب سے شدید جھڑپیں ہوئیں۔ کئی گھنٹوں کی لڑائی کے بعد افغان فورسز نے اسپن بولدک گیٹ اور اس سے ملحقہ تمام تنصیبات پر مکمل قبضہ جما لیا۔سیکورٹی ذرائع اور پاکستانی فورسز سے موصولہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق افغانستان کی تازہ کمک (reinforcements) بھی ڈیورنڈ لائن کے علاقے میں پہنچ چکی ہے اور مکمل چوکس حالت میں موجود ہے۔




































































































































































































