افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی بھارت میں اہم ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور

افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی بھارت میں اہم ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور

کابل: افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے نئی دہلی میں بھارتی حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں افغانستان اور بھارت کے درمیان دوستی، باہمی احترام، تجارت اور عوامی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان بھارت کو ایک قریبی دوست سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک مشاورتی طریقۂ کار قائم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ امیر خان متقی کا یہ دورہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے عارضی سفری استثنیٰ ملنے کے بعد ممکن ہوا ہے، کیونکہ وہ اب بھی اقوامِ متحدہ کی سفری پابندیوں اور اثاثوں کی منجمدی کی فہرست میں شامل ہیں۔