IMG 20251012 163853 366

افغانستان پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان ڈیورنڈ لائن جھڑپوں کا سلسلہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے

۔ ذرائع کے مطابق صوبہ خوست کے ضزی میدان ضلع می آج شام طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس سے قبل دن کے وقت قندھار کے قریب سرحدی مقام پر دونوں جانب سے جھڑپوں کی اطلاع ملی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا دائرہ ننگرہار تک پھیل گیا ہے، جبکہ صوبہ ہلمند میں بھی ممکنہ تصادم کی تیاریاں جاری ہیں۔

افغانستان و ایرانی مقامی میڈیا کے مطابق پاکستانی فورسز نے بلوچستان کی ڈیورنڈ لائن پٹی برابچہ کے قریب سات افغان شہریوں کو گرفتار کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا۔رپورٹ کے مطابق یہ تمام افراد افغان مزدور تھے جو کام کے سلسلے میں پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

افغان حکام نے ان ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے، جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔